ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روہت ویملا کی موت پر پردہ پوشی کی مذموم کوشش: رادھیکا ویملا

روہت ویملا کی موت پر پردہ پوشی کی مذموم کوشش: رادھیکا ویملا

Sun, 05 Mar 2017 11:31:01    S.O. News Service

بنگلورو،4مارچ(ایس او نیوز)حیدرآباد یونیورسٹی میں فرقہ پرست عناصر کی ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کرنے والے طالب علم اور اسٹوڈنٹ لیڈر روہت ویملا کی موت کے سچ کو دبانے کی منظم کوشش کی جارہی ہے اور اس سچائی پر پردہ پوشی کیلئے مختلف حلقوں سے وابستہ لوگوں کو لالچ دیاجارہاہے۔ یہ الزام آج روہت ویملا کی ماں رادھیکا ویملا نے لگایا ۔ شہر میں بہوجن ودھیارتی سنگھا کے زیر اہتمام منعقدہ جمہوریت بچاؤ ،ریزرویشن بچاؤ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رادھیکا ویملا نے کہا کہ ملک میں بی جے پی دلتوں میں پھوٹ ڈال کر حکومت کرناچاہتی ہے ، کچھ موقع پرست اور مفاد پرست دلت لیڈر بی جے پی کے آلۂ کار بن چکے ہیں۔ان کا مقصد دلتوں کو انصاف دلانا نہیں ،بلکہ اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کرنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی وزیر اطلاعات وینکیا نائیڈو کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ روہت ویملا کی موت کے بارے میں سچائی سامنے لانے میں انہوں نے خود کوشش کی تھی، لیکن برسر اقتدار بارسوخ قوتوں کے آگے وہ بھی مجبور ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر امبیڈ کر کے اصولوں کی دہائی دے کر اقتدار حاصل کرنے والے لیڈر اقتدار ملنے کے بعد دلتوں کی سماجی ترقی کو یکسر نظر انداز کردیتے ہیں۔ یہاں تک کہ نہ صرف طلبا بلکہ دلت فرقہ سے وابستہ افسران اور سپریم کورٹ ججوں کے ساتھ بھی کھلی ناانصافی کی جارہی ہے۔ اس کیلئے حکومتوں کی لاپرواہی کافی حدتک ذمہ دار ہے۔ کانگریس حکومت نے ہمیشہ سے دلتوں کو ووٹ بینک سمجھنے کی بھول کی ، جبکہ بی جے پی نے ان کا سیاسی استحصال کیا ہے۔ اس موقع پر ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کے سابق چیرمین ڈاکٹر سی ایس دوارکا ناتھ ، بی ایس پی قومی مجلس عاملہ کے رکن مارسندرا منی اپا اور دیگر شخصیتیں موجود تھیں۔


Share: